مظفر گڑھ، آتش بازی کے سامان کی تیاری کے دوران دھماکہ، تین بہن بھائی جاں بحق

Muzaffargarh

Muzaffargarh

مظفرگڑھ (جیوڈیسک) مظفر گڑھ میں آتش بازی کا سامان تیار کرتے ہوئے دھماکے سے تین بہن بھائی جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ نواحی علاقے خان گڑھ میں یونس گھر کی چھت پر آتش بازی کا سامان تیار کرتا تھا۔ آتشبازی کے سامان کی تیاری کے دوران بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

جس سے گھر کی دیوار گر گئی جبکہ قریبی گھروں میں بھی آگ لگ گئی۔ واقعہ میں چار بہن بھائی کاشف، اسامہ، ثانیہ، سونیا اور ان کا والد یونس زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے تمام افراد کو نکالا،اس دوران دونوں بھائی کاشف اور اسامہ جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک بہن نے ہسپتال جا کر دم توڑا۔ والد یونس اور ایک بچی کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔