کراچی: مسکن چورنگی کے قریب فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

People killed

People killed

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں مسکن چورنگی کے قریب ہوٹل پر فائرنگ سے 2 سگے بھائی اور ایک کزن سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پو لیس کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے مسکن چورنگی کے قریب ہو ٹل پر نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ہوٹل پر کھانا کھا نے والے افراد کو ٹار گٹ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ہو ٹل پر بیٹھے ہو ئے 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق ہو نے والے افراد کی لاشیں ضا بطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ فائرنگ سے جاں بحق ہو نے والوں میں 2 بھائی اور ایک کزن شامل ہیں، مقتولین کی شناخت، کاشف اور طالب احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

جو آپس میں سگے بھائی ہیں جبکہ ایک شخص کی شناخت سعید احمد کے نام سے ہو ئی ہے جو جاں بحق ہو نے والے افراد کا کزن ہے۔

ترجمان اہلسنت والجما عت کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہو نے والے تینوں افراد اہلسنت والجماعت کے کارکن اور ہمدرد ہیں، واقعہ کی شدید مذمت کر تے ہیں۔