کراچی: حیدری میں ایس ایچ او سچل سے لوٹ مار کی کوشش، ڈاکو ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے حیدری میں ایس ایچ او سچل انسپکٹر شوکت علی سے ڈاکووں کی لوٹ مار کی کوشش، ایس ایچ او نے فائرنگ کر کے ایک ڈاکو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا۔

ایس ایس پی سینٹرل عامر فاروقی کے مطابق ملزمان نے انسپکٹر شوکت علی کو لوٹنے کی کوشش کی تھی، ملزمان سے اسلحہ، چھینے گئے 10 موبائل فونز اور دیگر اشیاء بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔