کراچی : ناظم آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، بینک ڈکیتی کا ملزم گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ناظم آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک بینک ڈکیت ملزم کو گرفتار کرلیا گیاجبکہ اسکے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ناظم آباد کے علاقے میں پولیس مقابلے کے بعد ملزم آصف کو گرفتار کر لیا گیا۔

جبکہ اسکے دو ساتھی عمیر اور اقبال فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس کا دعوی ہے کہ گرفتار ملزم ناظم آباد کی گول مارکیٹ میں واقع سمٹ بینک کی 56 لاکھ روپے کی ڈکیتی، میزان بینک کی 14 لاکھ روپے کی ڈکیتی، کھارادر بینک ڈکیتی میں ملوث رہ چکا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے۔