کراچی : 2 گھنٹوں میں تشدد کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں دو گھنٹوں میں ٹارگٹ کلنگ اور تشدد کے واقعات میں6 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں دو پولیس اہل کار، بوہری باپ بیٹا اور مسجد کمیٹی کے چیئرمین شامل، دن بھر میں مارے گئے افراد کی تعداد 11 ہوگئی۔ کراچی میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کا سوئچ ایک بار پھر آن ہو گیا اور صرف 40 منٹ کے اندر مختلف واقعات میں دو پولیس اہلکاروں سمیت6 افراد جان سے چلے گئے، ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق حیدری میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے دو اہل کار جاں بحق ہوگئے۔

جبکہ نیوکراچی سیکٹر فائیو میں رکشے پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوئے جن کی شناخت 40 سالہ مستنصر اور 10 سالہ مصطفی کے نام سے ہوئی، ناظم آباد گول مارکیٹ میں فائرنگ سے ایک شخص جبکہ گلستان جوہر بلاک 17 میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ دوسری جانب اورنگی ٹاون سیکٹر گیارہ، لیاری کے علاقے چاکیواڑہ، ملیر ہالٹ، گرو مندر قریب جگر مراد آبادی روڈ، سہراب گوٹھ اور لانڈھی کے علاقے مجید کالونی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔