کراچی : شوہر کے قتل کے الزام میں بیوی اور آشنا اسلحہ سمیت گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک) کراچی میں ائیرپورٹ تھانے کی حدود میں پولیس نے شوہر کے قتل کے الزام میں بیوی اور اس کے آشنا کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔گزشتہ ہفتے ائیرپورٹ کے علاقے میں اسٹار گیٹ اسٹاپ کے قریب میاں بیوی موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ پر اسرار طور پر گولی لگنے سے شوہر جاں بحق ہوگیا۔

بیوی نے نا معلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی جس پرپولیس نے مقتولہ کی بیوی عمارہ ناصر سے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ بیوی نے اپنے کزن کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کیاتھا۔

جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے پستول برآمد کرلی تھی جس پر عمارہ کی انگلیوں کے نشانات تھے۔ تفتیش کے بعد شوہر کے قتل کے الزام میں بیوی عمارہ اور اس کے آشنا محسن کوپولیس نے اسلحے سمیت حراست میں لے لیا ہے۔