کراچی اور حیدر آباد میں کریکر حملے، 3 افراد ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی: عائشہ منزل اور میٹروول سائٹ میں جماعت خانوں کے قریب کریکر حملے میں دو افراد جاں بحق جبکہ متعد زخمی ہو گئے۔ حیدر آباد میں حیدر چوک میں دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

عائشہ منزل کے قریب جماعت خانے کے باہر موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے کریکر حملہ کیا گیا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ کریکر حملے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق 2 افراد ہلاک کبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

موٹر سائیکل سوار کریکر پھنکنے کے بعد فرار ہو گئے۔ حیدر آباد میں حیدر چوک میں دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی کامران اختر کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے۔ گارڈ کی جوابی فائرنگ سے ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ کامران اختر محفوظ رہے۔