کراچی و حیدرآباد کچرے کے ڈھیر بن چکے ہیں، سابق ناظم مصطفی کمال

Mustafa Kamal

Mustafa Kamal

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سابق ناظم کراچی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کچرے کے ڈھیر بن چکے ہیں۔ بلدیاتی ادارے نہ ہونے کی وجہ سے کراچی اور حیدرآباد کا یہ حال ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزرا کو تو 10 منٹ کا دورہ کرا کر گھر بھیج دیا جاتا ہے۔

جب ایم کیوایم کے ناظمین تھے توبارش سے پہلے نالوں کی صفائی ہوتی تھی۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے بلدیاتی اداروں کے لیے بہت آواز اٹھائی، جسے سنا ہی نہیں گیا۔سابق ناظم کراچی نے کہا کہ منتخب ناظم عوام کو جوابدہ ہوتا ہے اس لیے وہ کام کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ایم کیو ایم کے ناظمین تھے تو بارش سے پہلے نالوں کی صفائی ہوتی تھی۔