کراچی سمیت سندھ بھر میں غیر معینہ مدت تک کیلئے دفعہ 144 نافذ

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں غیر معینہ مدت تک کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے،محکمہ داخلہ سندھ نے دفعہ144کے نفاذ کا نوٹیفکیشن بھی جا ری کر دیا ہے۔

جا ری کئے جانے والے نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144کے تحت جلسے، جلوس اور ریلیوں پر پابندی ہوگی۔دفعہ 144 احتجاجی مظاہرے اور دھرنوں کے باعث لگائی گئی۔دفعہ 144 غیر معینہ مدت کیلئے لگائی گئی ہے۔