کراچی : نومولود بچی کو 6 منزلہ فلیٹ سے پھینک کر ہلاک کر دیا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نومولود بچی کو چھ منزلہ فلیٹ سے پھینک کر ہلاک کر دیا گیا۔ گلستان جوہر میں جوہر موڑ کے قریب واقعہ اپارٹمنٹ سے رات گئے۔

نومولود بچی کی لاش ملی جس کے بعد اطراف کے فلیٹ میں کھلبلی مچ گئی اور بڑی تعداد میں لوگ فلیٹ کے باہر جمع ہوگئے۔ مکینوں کا کہنا تھا کہ بچی کا قاتل فلیٹ کے اندر ہی موجود ہے اور بچی کو چھ منزلہ فلیٹ کے کسی فلور سے پھینکا گیا۔ پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔