کراچی: جمعیت علماء اسلام (س) کے تین رہنماؤں سمیت پانچ افراد جاں بحق

People killed

People killed

کراچی (جیوڈیسک) شاہراہ فیصل پر عوامی مرکز کے قریب نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ تین افراد راستے میں دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت عثمان، رفیق اور محمد علی کے نام سے کر لی گئی جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت فہد کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کا تعلق جمعیت علماء اسلام (س) سے تھا اور وہ ایک تنظیمی اجلاس میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے۔

اس سے قبل دستگیر کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ لیاری کوئلہ گودام کے قریب بھی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔