کراچی : عیسی نگری قبرستان کے قریب دھماکا، متعدد افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے حسن اسکوائر میں عیسی نگری کے قریب زوردار دھماکا ہوا ہے، دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں، دھماکے سے کچھ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا۔

دھماکا اتنا شدید تھا کہ گلشن اقبال کے فلیٹ لرز کر رہ گئے۔ زخمیوں کو قریب اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے دھماکے کی نوعیت کا تعین کر رہے ہیں۔