کراچی : لیاری میں احمد شاہ روڈ پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لیاری میں احمد شاہ روڈ پر سلاٹر ہاوس کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو ہلاک کردیا۔

واقعے کے بعد ملزمان با آسانی فرار ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں کی فوری شناخت نہیں ہوسکی۔ لاشوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں میں محصور ہوگئے۔