مذاکرات پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے، خورشید شاہ کا وزیراعظم کو خط

Khurshid Shah

Khurshid Shah

اسلام آباد(جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ اے پی سی کے فیصلوں پر فوری عمل درآمد اور طالبان سے مذاکرات میں پیشرفت پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔

وزیر اعظم نواز شریف کے نام خط میں خورشید شاہ نے استفصار کیا ہے کہ اے پی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا جا رہا۔ قومی اتفاق رائے کے فیصلوں پر فوری عملدرآمد کیا جائے کیونکہ ملک ان فیصلوں پر عملدرآمد میں تاخیر کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اے پی سی میں تمام سیاسی جماعتوں نے حکومت پر اعتماد کیا، حکومت اس اعتماد پر پورا اترے اور طالبان سے مذاکرات میں پیشرفت پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔