کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن چوبیس گھنٹے کیلئے بند

Karachi Cng

Karachi Cng

کراچی(جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشن آج صبح 8 بجے سے چوبیس گھنٹے کے لئے بند کر دیئے گئے ہیں۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت سندھ بھر میں آج صبح 8 بجے سے تمام سی این جی اسٹیشن بند کردیئے گئے ہیں۔ سی این جی اسٹیشن جمعرات کی صبح 8 بجے دوبارہ کھولے جائیں گے۔