کراچی میں 2 پولیس مقابلے، 1 ملزم ہلاک، 2 مفرور گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)مختلف علاقوں میں دو پولیس مقابلوں میں ایک ملزم ہلاک اور دو مفرور ملزما ن گرفتار کرلیے گئے۔ دوسری جانب ناظم آباد گول مارکیٹ کے قریب عوام نے دو ڈاکوں کو پکڑ کر تشدد کرکے پولیس کے حوالے کر دیا۔

کراچی کے علاقے ملیر سٹی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔ ملزم پولیس کو قتل اقدام قتل سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔ جیل چورنگی کے قریب پی آئی بی تھانے کے حدود میں پولیس مقابلے کے بعد دو مفرور ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان دس سے زا ئد کیسز میں پولیس کو مطلوب ہیں۔ دوسری جانب ناظم آباد گول مارکیٹ کے قریب عوام نے 27 سالہ ارشد سمیت دو مبینہ ڈاکوں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کردیا،پولیس کے مطابق ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے۔