کراچی : لیاری میں رینجرز کی کارروائی، مغوی بازیاب، 4اغواکارگرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری سنگھو لین میں رینجرز نے کاروائی کرتے ہوئے ایک مغوی کو بازیاب کرالیا جبکہ چار اغوار کار اسلحہ سمیت گرفتار کرلئے گئے۔ رینجرز حکام کے مطابق اطلاع پر سنگھولین میں کاروائی کرکے مغوی شخص کو بازیاب کرا لیا گیا۔

مغوی چند ماہ قبل پاکستان آیا تھا اور بیس دنوں سے اغواکاروں کی تحویل میں تھا۔ اغوا کاروں کے قبضے سے 9 کلاشنکوف، دو ٹریپل ٹو رائفل اور 7 پستول سمیت سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔