کراچی : شہریوں سے اربوں روپے ہتھیا نے والا عقیل لوٹیا گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں شہریوں سیاربوں روپے ہتھیا نے والے عقیل لوٹیا کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق اربوں روپے کے غبن میں ملوث الیکٹرونکس مصنوعات بنانے والی کمپنی کے مالک عقیل لوٹیا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عقیل لوٹیا پر مختلف تھانوں میں شہریوں سے اربوں روپے ہتھیانے کے مقدمات درج ہیں۔ عقیل لوٹیا آٹھ سال پہلے ملک سے فرار ہو گیا تھا اور اب علاج کے لئے ملک لوٹا تو پولیس نے اسے اس کے گھر سے حراست میں لے لیا۔