کراچی : خواجہ سراؤں نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کر دیا

khwaja Sira Protest

khwaja Sira Protest

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ساتھیوں کی گرفتاری پر خواجہ سراؤں نے درخشان تھانے پر حملہ کر دیا جس پر پولیس نے 21 خواجہ سراؤں کو گرفتار کر لیا۔

کراچی میں ڈیفنس، بدر کمرشل میں درخشاں پولیس نے شہریوں کی شکایت پر خواجہ سراؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 13 کو گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا۔

گرفتار خواجہ سراؤں کے ساتھیوں نے گرفتاری کے خلاف درخشاں تھانے میں احتجاج کیا،تھانے میں اپنے کپڑے اتاردیے اور توڑ پھوڑ کی جب کہ ہنگامہ آرائی کرنے والے خواجہ سراؤں نے تھانے کی کھڑکیوں، دروازوں کو توڑ دیا اور شدید ہنگامہ آرائی کی۔

پولیس نے درخشان پولیس اسٹیشن میں ہنگا مہ آرائی کرنے والے 8 خواجہ سراؤں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا۔

شہری قیصر مسعود ملک نے 2 روز قبل مقدمہ درج کرایا تھا کہ خواجہ سرا بدر کمرشل پر فحاشی پھیلارہے ہیں اور جب انہیں منع کیا گیا تو انہوں نے ڈنڈوں اور اسلحہ سے ان پر حملہ کرنے اور جان سے مارنے کی کی کوشش بھی کی۔