کراچی سے خیبر اور گلگت بلتستان سے آزاد کشمیر تک عوام حق پرستی کے پرچم تلے متحد ہوچکے ہیں ۔اقبال محمد علی خان

کراچی : حق پرست اُمیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ NA-256اقبال محمد علی خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے مظلوم عوام کی دھڑکن بن چکی ہے کراچی سے خیبر اور گلگت بلتستان سے آزاد کشمیر تک حق پرست کا پیغام عام ہوچکا ہے ملک کی مظلوم اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے عوام حق پرست کے پرچم تلے متحد ہوچکے ہیں انشا اللہ 12مئی 2013ء کا سورج پاکستان کے مظلوم عوام کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔

پاکستان کے عوام قائد تحریک محترم الطاف حسین کے نامزد اُمیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنا ئیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حق پرست اُمیدوار صوبائی اسمبلی PS-119ارتضی فاروقی اور اُمیدوار صوبائی اسمبلی PS-120نشاط محمد ضیاء قادری کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی نمبر4،ناتھا خان گوٹھ ،شاہ فیصل کالونی نمبر5،3اور2کے مختلف علاقوں کا طوفانی دورہ کرکے عوام سے ملاقات کی اس موقع پر عوام کی جانب سے علاقائی سطح پر اپنی مدد آپ کے تحت قائم کئے گئے۔

حق پرست اُمیدواران کے انتخابی دفاتر کا افتتاح بھی کیا اقبال محمد علی خان نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین کے فکرو فلسفہ پر عمل کرکے ملک کو ترقی اور عوام کو خوشحالی سے ہمکنار کرینگے اس موقع پر حق پرست اُمیدوار PS-119ارتضی فاروقی نے کہاکہ ملک سے فرسودہ اور جاگیردرانہ نظام کا خاتمہ ہی پاکستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کا ضامن ہے۔

انہوں نے کہاکہ انشا اللہ اب وہ دن دور نہیں جب ملک کے چپے چپے کی عوام قائد تحریک محترم الطاف حسین کی قیادت میں اپنے اختیار حاصل کرلیں گے۔حق پرست
اُمیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ PS-120نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کا ایک ایک کارکن نے ظلم و جبر سے ہمیشہ مقابلہ کیا ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی قیادت میں عوامی حقوق کی جد وجہد کا سفر جاری رکھیں۔