کراچی : فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 9 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔لیاقت آباد نمبر 4 میں فائرنگ، سے جماعت اسلامی کے سابق یوسی نائب ناظم ظفر اقبال جاں بحق ہوگئے۔ جنرل سیکریٹری جماعت کراچی نسیم صدیقی کے مطابق ظفر اقبال کو فرنیچر مارکیٹ میں ان کی دکان میں گھس کر فائرنگ کرکے مارا گیا۔

ادھرشاہ فیصل کالونی میں ملیر ندی اور گلشن معمار افغان بستی کے قریب میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ کیماڑی کے علاقے گلشن سکندرآباد میں ایک خواجہ سرا کو قتل کیا گیا۔ دوسری جانب صبح لیمارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص مارا گیا۔

رات گئے گلستان جوہرمیں جوہر کمپلیکس کے قریب جبکہ اورنگی ٹاون کے علاقے قصبہ کا لونی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، بلدیہ ٹاون میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے رانا نامی شخص کو قتل کر دیا۔ کٹی پہاڑی میں فائرنگ سے 40 سالہ جلاد خان ہلاک ہوگیا۔