کراچی : فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 6 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گارڈن کے علاقے لسبیلہ میں فائرنگ سے ایک شخص ماراگیاجبکہ دھوبی گھاٹ میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کی جان لے لی۔ جمشید کوارٹرز تھانے کی حدود میں رحمانیہ مسجد کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسجد کا پیش امام ندیم احمد فاروقی زخمی ہوگیا۔

جودوران علاج چل بسا۔ اورنگی ٹاون میں چمچہ ہوٹل کے قریب نامعلوم افرد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیاری میں کراون سنیما کے قریب سے ایک تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق گرومندر کے علاقے میں پولیس مقابلہ بھی ہوا۔

جس میں دو ملزم گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ ان سے اسلحہ بھی برآمد ہواہے تاہم تین ملزم فرار ہوگئے۔ پولیس مقابلے میں چند گولیاں ایدھی کی ایمبولینس کو بھی لگیں تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔