کراچی: کورنگی چکرا گوٹھ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

Encroachment Operations

Encroachment Operations

کراچی (جیوڈیسک) کورنگی چکرا گوٹھ میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن کیا گیااور متعدد مکانات کو منہدم کر دیا۔ آپریشن کے دوران علاقہ مکینوں نے احتجاج بھی کیا۔ ڈائریکٹر انسداد تجاوزات نے بتایا کہ یہ سرکاری زمین ہے۔ درجنوں خالی مکانات کو منہدم کر دیا ہے جبکہ جن مکانات میں لوگ رہائش پذیر ہیں انہیں ایک ہفتے کی مہلت دی گئی ہے۔

دوسری جانب علاقہ مکینوں نے بتایا کہ انہوں نے اشتہار دیکھ کر باقاعدہ قانونی طریقے سے کے ڈی اے سے تصدیق کرواکے زمین خریدی ،جس کے کاغذات بھی ہیں۔ متاثرین نے مطالبہ کیا کہ لینڈ مافیا کے ان عناصر کو کیوں گرفتار نہیں کیا جاتا جو قانونی طریقے سے غیر قانونی کام میں ملوث ہیں۔

انسداد تجاوزات مہم کے دوران اس سرکاری زمین کو چھڑا لیا گیا، شہر میں قبضہ مافیا کے زیر تسلط کئی سرکاری زمینیں متعلقہ حکام کے لئے چیلنج بنی ہوئی ہیں عوام منتظر ہیں وہاں بھی بھر پور کارروائی کی جائے۔