کراچی: کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ

Korangi Industrial Area

Korangi Industrial Area

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلے میں دو ملزم زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ ایک فرار ہو گیا۔ ایس پی کورنگی عثمان باجوہ کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ میں، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے جبکہ ایک فرار ہوگیا۔ ملزمان کے قبضے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔