کراچی میں لیڈی ڈاکٹر سے مبینہ زیادتی کا انکشاف

Karachi Lady Doctor Abuse

Karachi Lady Doctor Abuse

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی کے تھانہ فریئیر کی حدود میں لیڈی ڈاکٹر سے مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے لیڈی ڈاکٹر سے مبینہ زیادتی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق خاتون کو دوست یاسر نے 14 نومبر کو گھر سے پک کیا اور اپنے فلیٹ میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق خاتون کی جانب سے مزاحمت پر ان کے ہاتھ اور جسم پر زخم بھی آئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کے طبی معائنے کے بعد صورتحال واضح ہو گی۔

دوسری جانب بن قاسم ٹاؤن میں بھی خاتون سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔