کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے بعد پشاور میں بھی اومی کرون نے پنجے گاڑ دیے

Omicroon

Omicroon

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے بعد پشاور میں بھی کورونا کی جنوبی افریقی قسم اومی کرون کے کیسز بڑھنے لگے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے صوبے میں مزید 9 اومی کرون کیسز کی تصدیق کردی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق پشاورمیں 8 اور کرک سے اومی کرون کےایک کیس کی تصدیق ہوئی، وائرس سے متاثر ہونے والوں میں 8 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی عمریں 15 سال سے 65 سال کے درمیان ہیں۔

صوبے میں اومی کرون وائرس کے کیسز کی تعداد مجموعی طور پر 22 تک پہنچ گئی ہے ۔

دوسری جانب ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نیاز نے جیو نیوزکو بتایا کہ متاثرہ مریضوں سے متعلق مزید تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن اور کورونا ایس او پیز پرعمل درآمد یقینی بنائیں۔