کراچی میں لانڈھی کے علی بروہی گوٹھ میں رینجرز آپریشن

Karachi Rangers

Karachi Rangers

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں لانڈھی کے علاقے علی بروہی گوٹھ میں رینجرز کا ٹارگیٹڈ آپریشن جاری آپریشن کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔رینجرز ذرائع کے مطابق لانڈھی کے علاقے علی بروہی گوٹھ میں رینجرز کا ٹارگیٹیڈ آپریشن جاری ہے۔

ٹارگیٹڈ آپریشن رینجرز انٹیلی جنس کی جانب سے فراہم کر دہ معلومات پر مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا جارہا ہے۔آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے گئے ہیں ،آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔