لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کراچی کے تحت 91ڈاکٹرز کا پہلا بیج تیار ،طلباء کا مثالی طرز تعلیم پر ہسپتال و کالج انتظامیہ کو خراج تحسین

کراچی : لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کے زیر اہتمام پہلا سالانہ تقسیم اسناد کی تقریب منعقد ہوا جس میں لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کے فارغ التحصیل پہلے بیج کے 91ایم ،بی ،بی ایس گریجویٹ میں اسناد و انعامات پیش کئے گئے۔ اس موقع پر لیاقت نیشنل ہسپتال کی گورننگ باڈی کے بانی و صدر سید واجد علی کی یادساڑھے تین لاکھ روپے کیش انعام کے ساتھ گولڈ میڈیل اُن کے صاحبزادے موجودہ لیاقت نیشنل ہسپتال کے گورننگ باڈی کے صدر سید شاہد علی کی جانب سے لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کراچی کے فارغ التحصیل ڈاکٹرمحمد یوسف شیخ کو دیا گیا۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر یوسف کو اپنی کلاس میں اول رہنے کا میرٹ ایورڈ دو لاکھ روپے ، دوسری پوزیشن ایورڈ کے ایوارڈ کے حقدار ڈاکٹر شاہ ذیب حبیب کو ایک لاکھ پچاس ہزار اور تیسیری پوزیشن پر ڈاکٹر جویریہ پرویز علی کو ایک لاکھ نقد کیشن انعام سے لیاقت نیشنل ہسپتال و کالج انتظامیہ کی جانب سے نوازا گیا۔لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج کے تحت پہلے سالانہ تقسیم اسناد و انعامات کے حوالے سے شایان شان تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں نئے گریجویٹ کے علاوہ کالج کے طلباء و طالبات اور والدین کے علاوہ شہر کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی صدر پاکستان کالج آف فزیشن و سرجنز پروفیسر ظفر اللہ چوہدری نے کہاکہ ڈاکٹر اپنے شعبے میں نہایت دیانت داری کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنا تے ہوئے غریب عوام کی خدمت کرکے اپنے ملک و قوم کا نام روش کریں انہوں نے لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کراچی کے نئے مسیحائوں کو مبارکباد پیش کیا۔

جبکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے کہاکہ لیاقت نیشنل میڈیکل کالج علم کی کھوج ،جستجو اور عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں اہم مقام حاصل کرچکا ہے آج طلباء و طالبات کے ساتھ اُن کے والدین بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کو اس نیک مقصد کے لئے چنا ،شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد قیصر نے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے فروغ اور تحقیق کو عام کرنے کے لئے اپنی کاوشیں بروئے کار لائیں ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج کے صدر گورننگ باڈی سید شاہد علی نے کہاکہ لیاقت نیشنل ہسپتال آج پاکستان ہی نہیں بیرون دنیا بھی اپنی بہترین کارکردگی کی وجہ سے معروف بن چکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا ادارہ طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ علم و تحقیق کے فروغ میں نمایاں مقام رکھتا ہے سید شاہد علی نے نئے مسیحائوں کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے انہیں اپنے پیشے سے مخلص رہنے اور اس کے تقدس کا خیال رکھنے کی ہدای کی انہوں نے صحت کی سہولتوں کی فراہمی اور تعلیم کے فروغ کے حوالے نمایاں خدمات پر لیاقت نیشنل ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی اور کالج کے پرنسپل اینڈ ڈین پروفیسر ڈاکٹر امیر علی شورو کو خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت نیشنل ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی نے کہاکہ لیاقت نیشنل ہسپتال عوام کو سستی اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ امراض سے بچائو اور صحت مند معاشرے کے قیام کے ساتھ علم و تحقیق کے فروغ کے لئے بھی کوشاں ہے ڈاکٹر سلمان فریدی نے لیاقت نیشنل کالج کے فارغ التحصیل ڈاکٹر کی النائی ایسوسی ایشن کے قیام کا بھی اعلان کیا۔

جبکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کراچی کے پرنسپل اینڈ ڈین پروفیسر ڈاکٹر امیر علی شورو نے کہاکہڈاکٹر اپنے فرائض نہایت ایماندری کے ساتھ
انجام دیںاور خوش اصلوبی کے ساتھ علم کے فروغ اور اس میں جدید تحقیق کے ذریعے اپنا اور قوم و ملک کا نام روشن کریں۔

MEDICAL COLLEGE

MEDICAL COLLEGE