کراچی : لانڈھی میں ھسپتال چورنگی کے قریب کریکر حملہ، 3افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لانڈھی میں ھسپتال چورنگی کے قریب کریکر حملے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، ترجمان اے این پی کے مطابق حملہ ان کے مقامی رہنما پر کیا گیا تاہم وہ محفوظ رہے۔ ایس ایس پی ملیر مظہر نواز شیخ نے جیو نیوز کو بتایا کہ لانڈھی میں ھسپتال چورنگی کے قریب ایک دکان پر کریکر حملہ کیا گیا۔

جس سے دکان کو نقصان پہنچا اور 3 افراد معمولی زخمی ہوئے، دکان سراج لالہ نامی شخص کی تھی جسے چار روز قبل بھتے کی پرچی بھی آئی تھی۔ دوسری جانب ترجمان اے این پی کاکہنا ہے کہ کریکر حملہ ان کے مقامی رہنما پر کیا گیا جس سے وہ محفوظ رہے۔