کراچی : لانڈھی مظفرآباد کالونی میں رینجرز کا چھاپہ، 6 مبینہ دہشتگرد گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں لانڈھی کے علاقے مظفر آباد کالونی میں رینجرز نے کارروائی کے دوران 6 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا۔ رینجرز کے مطابق ملزمان دہشت گردی کی بڑی کارروائی کا ارادہ رکھتے تھے۔ لانڈھی کے علاقے مظفر آباد کالونی میں رات گئے رینجرز اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ رینجرز ذرائع نے مطابق ملزمان مبینہ طور پر کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

ملزمان سکھر کے طرز پر کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے 2خودکش جیکٹس اور 3 دستی بموں کے ساتھ ساتھ گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے ایم پی 5 بھی برآمد کی گئی ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے رینجرز کارروائی کے دوران ملنے والی خود کش جیکٹس اور دستی بموں کو ناکارہ بنا دیا۔