کراچی : گزشتہ روز نالے میں گرنے والی گاڑی تاحال نہیں نکالی جا سکی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے بفرزون اور النور سوسائٹی کے درمیانی نالے میں گزشتہ روز ایک گاڑی گر گئی تھی، 24 گھنٹوں سے زائد کا وقت گزر جانے کے بعد ابھی تک گاڑی کو نہیں نکالا جا سکا ہے۔ بفرزون کے بی آر سوسائٹی اور النور سوسائٹی کو ملانے والے نالے کے اوپر سے گزرنے والی ایک گاڑی گزشتہ روز اچانک نالے میں جا گری تھی۔

علاقہ مکینوں کے مطابق گاڑی میں ایک مرد، خاتون اور کمسن بچہ بھی سوار تھے جن کی چیخ وپکار بھی انھوں نے سنی، لیکن انھیں بچا نہیں سکے،نالے میں گرنے والی گاڑی کو 24 گھنٹے سے زائد کا وقت گزرجانے کے باوجود نہیں نکالا جاسکا ہے اور گاڑی میں سوار افراد کا بھی تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد لواحقین بھی پہنچ گئے ہیں،گندے نالے میں کچرا زیادہ ہونے کے باعث نالے سے گزرنے والی پانی کے بھاو میں بھی شدید رکاوٹ پیش آ رہی ہے۔