کراچی : لائنز ایریا میں رینجرز کی کارروائی، سیاسی جماعت کے 6افراد زیرحراست

Rangers

Rangers

کراچی(جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 6 افراد کو حراست میں لے لیا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق لائنزایریا میں رات گئے۔

رینجرز نے موبائلوں اور موٹر سائیکل سوار دستوں کے ہمراہ چھاپا مار کاررائی کی۔ کارروائی خفیہ اطلاعات پر کی گئی جس کے دوران ایک سیاسی جماعت سے وابستہ 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔