کراچی : فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، رینجرز کاچھاپہ، 6 افراد زیر حراست

Rangers

Rangers

کراچی(جیوڈیسک)میں فائرنگ سے دوافرادجاں بحق ہو گئے، لائنز ایریا میں رینجرز نے چھاپہ مار کر 6 مشتبہ افراد کو حراست لے لیا۔کراچی کے علاقے گارڈن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی۔

رینجرز ذرائع کے مطابق لائنز ایریا میں 6 مشتبہ افراد کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

جبکہ پولیس نے قائدآباد میں کارروائی کر کے 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لئے گئے افراد اسڑیٹ کرائم کی متعدد ورداتوں میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔