کراچی میں لاک ڈاؤن کا نفاذ، شہر کے مختلف مقامات پر پولیس کے ناکے

Karachi Police Checkpoint

Karachi Police Checkpoint

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی میں جزوی لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد پولیس نے مختلف سڑکوں پر ناکے لگا دیے۔

کراچی میں شارع فیصل، ملیر ہالٹ، ایف ٹی سی، تین ہٹی، گلشن چورنگی، لیاقت آباد اور دیگر مقامات پر پولیس اور ٹریفک پولیس کی جانب سے ناکے لگائے گئے ہیں۔

پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہریوں سے سڑکوں پر آنے کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں جب کہ بعض مقامات پر اہلکاروں کی جانب سے شہریوں سے ویکسی نیشن کارڈ دکھانے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے، گھروں سے باہر نکلنے کی معقول وجہ نہ بتا پانے پر شہریوں کو واپس جانے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب شہر میں اب بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں دیکھنے میں آرہی ہیں اور شہری بغیر ماسک لگائے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کا سفر کر رہے ہیں۔