کراچی : لندن جانے والے پی آئی اے کے طیارے سے 5 کلو ہیروئن برآمد

Karachi Airport

Karachi Airport

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کسٹم ڈرک انفورسمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز سے 5 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی۔ کسٹم ترجمان قمر تھلو کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 787 پر کسٹم ڈرک انفورسمنٹ نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی۔

ٹیم نے لندن جانے والی پرواز کے ٹوائلٹ میں چھپائی گئی 5 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں برآمد کی گئی ہیروئن کی قیمت 5 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ کسٹم ڈرک انفور سمنٹ سمیت دیگر اداروں نے طیارے سے ہیروئن برآمد ہونے پر مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔