نوشہرہ، آئل ٹینکر اور مسافر کوچ میں ٹکر سے تین افراد جاں بحق، بچے سمیت 9 زخمی

Nowshera

Nowshera

نوشہرہ (جیوڈیسک) نوشہرہ مردان جی ٹی روڈ پر رسالپور چھاونی کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر اور مسافر کوچ کے درمیان ٹکر سے تین مسافر جاں بحق، چھ سالہ بچے سمیت نو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ اے ایس پی نوشہرہ سرکل کے مطابق تیز رفتار ائل ٹینکر بے قابو ہو کر مسافر کوچ پر چڑھ گیا۔

جس کے باعث مسافر دب گئے، تین مسافر موقع پر جاںبحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مسافروں کو کوچ سے نکالا۔ ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو نوشہرہ اور مردان کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا ہے جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے، واقعے کا مقدمہ تھانہ رسالپور میں درج کر لیا گیا ہے۔