کراچی: لیاری گینگ وار تصادم میں پھر شدت، حملوں میں متعدد افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں گینگ وار تصادم میں ایک بار پھر شدت آگئی، فائرنگ اور دستی بم حملوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئ ے۔

ذرائع کے مطابق لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں گینگ وار کے دو مسلح گروپوں کے درمیان تصادم میں شدت آگئی، دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر بھاری اسلحہ اور بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئ ے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں سے کچھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔