کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز پر حملہ، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز پر ہونے والے حملے میں ایک رینجرز اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہو گئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔

رینجرز نے لیاری مقابلے کی تفصیلات جاری کر دیں ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ علی محمد محلے میں گشت پر معمور رینجرز اہلکاروں پر دہشتگردوں نے دستی بم اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔

رینجرز ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی فواد شہید اور تین اہلکار زخمی ہوئے جبکہ جوابی کاروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے دستی بم، تین بم اور ایک نائن ایم ایم پستول ملا ہے۔