کراچی: لیاری میں مبینہ مقابلہ، گینگ وار کے 2 ملزمان ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز اور پولیس کے ساتھ مقابلے میں گینگ وار کے دو ملزمان ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاعات پر پولیس اور رینجرز اہلکار آپریشن کی غرض سے لیاری کے علاقے بغدادی میں داخل ہوئے تھے۔ بغدادی گلی نمبر 3 میں ملزمان نے رینجرز اور پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔

رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ملزمان ارشد اور عبدللہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے۔