کراچی : ملیر ندی اور لیاری ندی میں طغیانی، 20 سے زائد ہلاکتیں

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث کراچی کے علاقے سعدی ٹاون، امروہیہ سوسائٹی اور اطراف کے علاقے پانی میں ڈوب گئے۔ پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے، لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ جبکہ ملیر ندی میں طغیانی کے باعث کورنگی کراسنگ کا راستہ بند ہوگیا۔ بارش کے باعث کل سے ابتک جبکہ کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث کراچی کے بیشتر علاقے جن میں، سعدی ٹان، امروہہ سوسائٹی، صفورہ گوٹھ، گلشن معمار، بھٹائی آباد، گلستان جوہر،ملیر اور لیاری ندی سے ملحقہ علاقے پانی میں ڈوب گئے۔

پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا جس سے سے وہاں پر موجود لوگ پھنس گئے۔ جنھیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے آرمی، نیوی، محکمہ بلدیات اور فلاحی تنظیموں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، پھسنے ہوئے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے، بارش کی وجہ سے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔ جبکہ گزشتہ روز سے اب تک کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں بچوں سمیت 20 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔