کراچی:منگھوپیرمیں مکان میں گھس کرفائرنگ، خاتون سمیت 2افراد ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی: (جیو ڈیسک) کراچی کے علاقے منگھوپیر میں گھر میں گھس کر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا،جبکہ گولیاں لگنے سے خاتون کا ایک بچہ بھی زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق منگھوپیر کے علاقے میانوالی کالونی گلی نمبر 4 کے رہائشی مکان میں مسلح افراد نے گھس میں کر فائرنگ کرکے 50 سالہ بختی کرم بی بی ،65 سالہ محمد شفیع عرف دیوانا کو قتل کردیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں خاتون کا 10 سالہ بیٹا محمد زین بھی گولی لگنے سے زخمی ہوا،فائرنگ سے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔