کراچی : منگھوپیر میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن،متعدد کو حراست لے لیا

Karachi Rangers

Karachi Rangers

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں منگھوپیر کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق منگھوپیر کے علاقے پختون آباد اور منگھو پیر روڈ سے متصل آبادیوں میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں بند کردیا گیا ہے۔

آپریشن والے علاقے میں کسی کو آنے اور جانے کی اجازت نہیں۔ ذرائع کے مطابق آپریشن میں کالعدم تنطیموں اور مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔