پشاور میں تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں جاری

Peshawar

Peshawar

پشاور(جیوڈیسک)پشاور میں آج پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کیلئے تیاریاں جاری ہیں، جلسہ گاہ میں پچیس ہزار کرسیاں لگادی گئیں۔رنگ روڈ پر ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں ہفتے کی شام سے ہی شروع کر دی گئی تھیں۔

سٹیج بنانے کیلئے چھبیس کنٹینرز رکھے گئے ہیں۔ جلسے تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے پی ٹی آئی کے مرکزی اور صوبائی رہنماں نے جلسہ گاہ کا دورہ بھی کیا۔ انتظامیہ کے مطابق سیکیورٹی کیلئےآٹھ سو پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے جبکہ واک تھرو گیٹ بھی نصب کئے جائیں گے۔