کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں تین افراد جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔شہر قائد میں سکھن تھانے کے علاقے میں ندی کے قریب سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی پولیس کے مطابق دونوں افراد کو اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

مقتولین کے ہاتھ پاوں بندھے ہوئے تھے جبکہ سر میں گولیاں ماری گئی ہیں۔محمود آباد میں فائرنگ سے ایک شخص زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔