کراچی : موسی لین، کھڈا مارکیٹ، کھارادر میں شدید فائرنگ، بم حملے

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں لیاری اور کھارادر کے مختلف علاقوں میں رات بھر شدید فائرنگ کا سسلسلہ جاری رہا، جبکہ مسلح افراد نے راکٹ اور دستی بموں کے 5 حملے بھی کئے، جس کے باعث علاقے میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق لیاری اور کھارادر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے شدید کشیدگی جاری ہے۔

رات بھر بھی لیاری کے علاقے نیا آباد، موسی لین، کھڈا مارکیٹ، نواز پیٹرول پمپ والی گلی اور کھارادر میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، جبکہ مسلح حملہ آوروں کی جانب سے دیسی طور پر تیار کردہ راکٹ اور دستی بموں کا استعمال بھی کیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق کھڈا مارکیٹ اور نیا آباد کے علاقوں میں 5 دھماکے ہوئے، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔