کراچی میں ایم کیو ایم عہدیدار سمیت 4 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ایم کیو ایم کے عہدیدار سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے متحدہ قومی موومنٹ کے جوائنٹ انچارج انور علی کو قتل کر دیا۔ واقعہ کے بعد سرجانی ٹاؤن اور اطراف کے علاقے میں دکانیں و کاروباری مراکز بند ہو گئے۔

باغ کورنگی کے قریب دو افراد کی تشدد زدہ بوری بند لاشیں ملی ہیں۔ ادھر نارتھ ناظم آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے سیکورٹی گارڈ کو قتل کر دیا۔