کراچی : قتل کی 8 وارداتوں میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار

karachi Killing

karachi Killing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پولیس نے نیپئر کے علاقے میں چھاپہ مار کر ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا، ملزم آٹھ سے زائد قتل کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ کراچی میں پولیس نے نپئیر کے علاقے میں چھا پہ مارکر عمران نامی ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے دو پستول برآمد کر لئے۔

پولیس کے مطابق ملزم کرائے کا قاتل ہے اور اس کا تعلق گینگ وار سے ہے۔ملزم نے گارڈن کے علاقے میں دو بوری بند لاشیں پھینکنے کا اعتراف کیا ہے۔