کراچی : ناتھا خان گوٹھ میں پولیس کی بھاری نفری کا محاصرہ

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ناتھا خان گوٹھ میں پولیس کی بھاری نفری نے محاصرہ کر لیا، سرچ آپریشن میں پولیس افسران سمیت 300 سے زاید کی نفری حصہ لے رہی ہے، ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ناتھا خان گوٹھ کو پولیس کا بھاری نفری نے محاصرہ کر لیا۔

سرچ آپریشن میں پولیس افسران سمیت 300 سے زائد کی نفری حصہ لے رہی ہے ،سرچ آپریشن کے دوران ناتھا خان گوٹھ کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا، سرچ آپریشن گزشتہ روز قتل کئے گئے پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کیا جا رہا ہے، آپریشن میں بکتر بند کاڑیاں بھی حصہ لے رہی ہیں۔