کراچی: رات گئے سے اب تک فائرنگ کے واقعات میں7 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں رات گئے سے اب تک فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں چھ افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق لیاری مرزا آدم خان روڈ سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی۔ مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ ماڑی پور سرمد مزار کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ہے مقتول کو بھی فائرنگ کرکے قتل کیا۔

ناظم آباد دو نمبر میں مکان سے چار روز پرانی لاش ملی ہے۔ گلستان جوہر کے علاقے سچل میں فائرنگ سے ایک شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ شارع فیصل پر اسٹارگیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ نے بھی ایک شخص کی جان لے لی جبکہ بلدیہ کے علاقے گلشن بونیر سے بھی نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی تاہم جاں بحق پانچوں افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔