کراچی: نارتھ کراچی سیکٹر 11 میں مبینہ پولیس مقابلہ، 1 ملزم ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم مار گیا، پولیس نے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 11 ای میں پولیس اور جرائم پیشہ ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس کے دوران ایک مبینہ ملزم جاوید زخمی ہو گیا، جو اسپتال منتقلی کے دوران چل بسا۔

پولیس حکام کے مطابق مقابلے میں مارے گئے ملزم کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل اور ٹی ٹی پستول بھی ملی ہے۔